Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی ہے، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی ہے، چیئرمین سینیٹ
صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے، قومی ٹیم سیمی فائنل میں بھی آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی ہے، فائنل تک رسائی کے لئے قومی ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، قوم کی دعاؤں سے ٹیم ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مڈل آرڈر میں کھیلنے والے شعیب ملک کو فلو ہوگیا ہے۔

Advertisement

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے تھے تاہم دونوں کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان اور آسٹریلیا کسی بھی آئی سی سی عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مد مقابل  آئیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا پانچ مرتبہ ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل آئے اور پانچوں مرتبہ آسٹریلیا کو ہی فتح نصیب ہوئی۔

دونوں ٹیمیں 2010  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے سے شائقین کو محظوظ کرچکی ہیں جہاں مائیکل ہسی نے جادوگر کے نام سے مشہور اسپنر سعید اجمل کو لگاتار تین چھکے لگاکر پاکستان سے یقنی فتح چھین لی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ خود سعید اجمل کی جانب سے بھی قومی ٹیم سے اس شکست کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ، پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ برابر

Now Reading:

پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ، پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ برابر

13ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسی طرح دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

جمعرات کوہماکلب اسلام اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

 لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئین خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر