Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

میاں اسلم اقبال نے گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کے توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد ڈاکٹر ادریس، پی ایچ ایف ایم سی کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توسیعی منصوبے کے تحت ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 25 سے بڑھا کر 60 کردی جائے گی، ہسپتال میں پیڈز نرسری اور ڈائلسز کی سہولت بھی فراہم ہوگی، توسیعی منصوبہ 7 کروڑ 5 لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو علاج کی معیاری سہولتیں مفت دیں گے، ہیلتھ انشورنس کا یہ انقلابی پروگرام جدید ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صوبے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، سمن آباد ہسپتال کے توسیعی منصوبے سے علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے سمن آباد ہسپتال کی بنیاد 60 بستروں کے ہسپتال کے طور پر رکھی تھی، بد قسمتی سے ماضی کی حکومت نے اسے 25 بستروں تک محدود کردیا، اب دوبارہ توسیعی منصوبے کے تحت بستروں کی تعداد 60 تک بڑھائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے رہائش گاہیں بھی بنائیں گے، ڈاکٹرز اور طبی عملہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

واضح رہے کہ میاں اسلم اقبال نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر