Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور اپوزیشن دو ممبرز اِدھر اور تین ممبرز اُدھر کی گنتی میں مگن ہیں، سراج الحق

Now Reading:

حکومت اور اپوزیشن دو ممبرز اِدھر اور تین ممبرز اُدھر کی گنتی میں مگن ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن دو ممبرز اِدھر اور تین ممبرز اُدھر کی گنتی میں مگن ہیں۔

سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں شطرنج کا کھیل جاری ہے، حکومت اوراپوزیشن دو ممبرز اِدھر اور تین ممبرز اُدھر کی گنتی میں مگن ہیں، سیاسی جغادری جوڑ توڑ لگا رہے ہیں کہ ایسا ہو جائے، ویسا ہو جائے، حکمران اشرافیہ کی چالوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اشرافیہ کی چالیں اپنے مفادات کے لیے ہیں، قوم کے پاس واحد راستہ سٹیٹس کو سے نجات ہے، وڈیرے، جاگیردار دہائیوں سے عوام پر مسلط ہیں، ہماری نسلیں حکمران اشرافیہ کی نسلوں کی غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں، ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے کیوں کہ اس کی اور حکمرانوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے لمبی جدوجہد ہے، جماعت اسلامی وکلا کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، وکلا کی جدوجہد کے باوجود آج بھی ملک میں دو نظام رائج ہیں،عدالت میں غریب کو انصاف نہیں ملتا، احتساب کا نظام درہم برہم ہے، اشرافیہ کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ نظام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر