Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ، شارٹ ہویا کوئیک مارچ، ہمیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

Now Reading:

لانگ، شارٹ ہویا کوئیک مارچ، ہمیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ دو سال قبل آج ہی کے روز 13 نومبر 2019 کو حکومت کے خلاف اپنا دھرنا ناکامی کے بعد ختم کیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے۔

پی ڈی ایم کے تحت مہنگاٸی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی یہ حالت ہو چکی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں، بچوں کو زہر دینے کے بعد ماں باپ خودکشی کرتے ہیں کہاں تک پہنچ گئے ہم لوگ، یہ حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے یہ حکومت نالائق ہے نا اہل ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ناپاک، ناجائز حکمرانوں کو اگر بحر عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی بقا کا سوال کھڑا ہوگا، ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں، در در کی ٹھوکریں کھانے سے موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے 22 کروڑ عوام کی رسواٸی ہو رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں ہے، آج ہر کوئی مایوسی کی طرف جارہا ہے، اگر آج سیاسی قیادت نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پوری قوم سیاست سے مایوس ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ حقائق کو جانیئے، جن سے غلطی ہوئی ہے وہ قوم سے معافی مانگے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر