
پاکستان نے ایک بار پھر جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیر جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔
جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی قیدی چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔
جیل سپریٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے رہا پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت بھیجا جائے گا۔
جیل حکام کے مطابق تمام قیدیوں کی سزائیں پوری ہوچکی تھی، ملیر جیل میں پانچ سو اٹھاسی بھارتی قیدی موجود ہیں۔
حکام نے بتایاکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے، قیدیوں کو فوری جزبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔
قیدیوں کے تمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئر برداشت کررہا ہے، بھارتی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News