Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس: پیمرا نے چینلز کو واقعے کی فوٹیج چلانے سے روک دیا

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس: پیمرا نے چینلز کو واقعے کی فوٹیج چلانے سے روک دیا
نور

پیمرا نے نیوز چینلزکو نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز کو مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہاگیا ہےکہ اسلام  ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئی چینل نورمقدم قتل کیس سے متعلق سی سی ٹی وی مت چلائے۔

 پیمرا کے مطابق خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

گزشتہ روز نور مقدم کی ظاہر جعفر کے گھر آمد اور جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 18 جولائی رات 10 بج کر 19 منٹ پر نور مقدم ظاہر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہیں۔

19 جولائی کی صبح 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا اور نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہیں۔

19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر پھر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔

20 جولائی کو شام 7 بج کر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہیں اور گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن مالی انہیں باہر نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے گیا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ یہ سب ہوتے ہوئے گھر کے باہر ایک شخص سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر