
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ای وی ایم ہی دھاندلی کوروکنے کا ذریعہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے فیصلے کا پتا چل جائے گا ، پوری امید ہے اتحادی ہمارے ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج اتحادیوں سےبات چیت کریں گے ، ای وی ایم ہی دھاندلی کوروکنے کا ذریعہ ہے ، امید ہے اتحادی ریفارمزپرووٹ دیں گے ، پی ڈی ایم قانون ہاتھ میں نہیں لے گی تواچھے طریقےسے ملیں گے ، اللہ سےامید ہے سارے معاملات بہتر طریقے سے طے ہو جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبوں کامسئلہ بھی ہوتومظاہرین اسلام آباد آجاتے ہیں ، پی ڈی ایم آئے گی تواحسن طریقے سے معاملہ دیکھا جائے گا ، پولیس کی سیاست نہیں کرتا،معلوم نہیں ہوتا سی سی پی اوکون ہے ، سیاستدانوں اوراداروں کواپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں ، میرٹ پرمزید بھرتیاں کریں گے ، اسلام آباد میں فرانزک لیب نہیں،لاہوربھیجنےسے کیس خراب ہوجاتا ہے ، رواں سال فرانزک لیبارٹری کاکام شروع ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کواندرسےعدم استحکام کرنےکی سازش کی جارہی ہے ، ساڑھے 3 سال بعد سیاسی گرم وسرد ہوائیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں ، جوائنٹ سیشن کیلئے وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News