Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کو دوبارہ باغات کا شہر بنائیں گے، حسان خاور

Now Reading:

لاہور کو دوبارہ باغات کا شہر بنائیں گے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ لاہور کو دوبارہ باغات کا شہر بنائیں گے۔

 پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اینٹی اسموگ اسکواڈ متعارف کرا دیئے، حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرک بسیں چلانے جا رہی ہے، اینٹی اسموگ اسکواڈ تمام صنعتوں کو چیک کریں گے، اینٹی اسموگ اسکواڈ میں تمام متعلقہ محکمے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھٹوں سے متعلق شکایات مل رہی ہیں، اب تک 250 بھٹوں کو سیل کیا جا چکا ہے، دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کا عمل بھارت میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ یورو فائیو آئل کا استعمال کریں، اگر وزیر ماحولیات کہتے ہیں کہ گندی فضاء ہے اسموگ نہیں تو یہ صحیح ہوگا، فضاء میں آلودگی کو کوئی نام بھی دیں لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت پر یقین رکھتی ہے، حکومت سے متعلق تنقید برائے اصلاح اتحادیوں کا حق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر