Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق جج کےانکشافات، عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے

Now Reading:

سابق جج کےانکشافات، عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سابق جج کےانکشافات پراسلام آباد ہائیکورٹ نے میرشکیل الرحمن، عامرغوری، انصارعباسی اورسابق جج رانا محمد شمیم کونوٹس جاری کردیے۔

نوازشریف، مریم نوازاپیلوں سے متعلق سابق جج کےانکشافات پراسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرارآفس اسلام آباد ہائی کورٹ نےانگریزی اخبارمیں چھپنےوالی خبر کی طرف توجہ دلائی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انگریزی اخبارمیں شائع ہونے والی خبرزیر التوا کیس سے متعلق ہے۔

Advertisement

عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت سے باہر کسی قسم کا  ٹرائل عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبربادی النظر میں زیر سماعت  مقدمے کی عدالتی کارروائی پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمن، عامرغوری، انصارعباسی اورسابق جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق تمام فریقین پیش ہوکربتائیں کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل کو بھی کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل ساڑھے دس بجے کیس کی سماعت کریں گے

Advertisement

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دی نیوزکےصحافی کی خبرپرایکشن لیتے ہوئےتوہین عدالت کی کارروائی کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہائیکورٹ نے جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو روسٹرم پربلاتے ہوئے پوچھا کہ ایک زیرالتوا معاملے کی ایسے رپورٹنگ کیا مناسب ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو ہرجج پرفخرہے، ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس عدالت کی آزادی کو کوئی مشکوک بنائے گا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پروفیشنلزم کو بھی ہمیشہ سراہا۔ آپ بتائیں کیا جج کا بیان حلفی کسی عدالت میں پیش کیا گیا؟

جس پر صحافیوں نے عدالت کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ابھی یہ کسی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں ہے۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں نے فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس پڑھا؟ کیا زیرالتوا مقدمات پر ایسی رپورٹنگ ہوسکتی ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر