عمرے کی ادائیگی کا شوق لیے مصری جوڑا موٹر سائیکل پر 1200 کلو میٹر طویل سفر طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والا جوڑا عمرے کی ادائیگی کا شوق لیے 1200 کلو میٹر کا طویل سفر موٹر سائیکل پر طے کرکے مکہ مکرہ پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصری شہری ابو داؤد کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن ہی سے موٹرسائیکل رکھنے کا شوق تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد کی ویڈیوز دیکھ کر موٹرسائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔
عمر ابو داؤد نے عمرے کی ادائیگی کے لیے طویل ترین 1200 کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ اسما الجنزروی بھی ان کے ہمراہ تھیں اور ان دونوں نے موٹرسائیکل پر یہ طویل سفر 48 گھنٹوں میں طے کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سفر کے دوران مصری جوڑے کو سعودی عرب اور مصر کے دوران زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News