Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا مشترکہ اجلاس میں20 سے زائد قوانین منظور کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا مشترکہ اجلاس میں20 سے زائد قوانین منظور کرانے کا فیصلہ
خان

وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم، بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق جج رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی۔

ملاقات  کے بعد سینیٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 20 سے زائد قوانین مشترکہ اجلاس سے منظور کرائیں گے۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ کوشش کریں گے بحث کرا کے اتفاق رائے سے بل منظور کرائیں ، بہت سے بل پہلے ہی قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہاکہ کوشش کریں گے ایک ہی دن میں قانونی سازی نمٹا دیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت متحدہ اپوزیشن رہنماﺅں سے اہم مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں منقعد ہوا، جس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، مولانا اسعد نے شرکت کی۔

ان کے ساتھ ساتھ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگر اراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرلی۔

Advertisement

اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ تمام اپوزیشن اراکین پارلیمان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی زوال اورعوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔

اپوزیشن نے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر