Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں، بلاول بھٹو

 بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برداشت و روا داری کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کر دہ اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدم برداشت کا رجحان معاشرے میں پھیل رہا ہے، جو ہر ذی شعور فرد کے لئے باعثِ تشویش ہے، انتخابی دھاند لیاں، غیرمنصفانہ فیصلے، آمریت کا بار بار مسلط ہونا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنا اس کے اسباب ہیں۔

بلاول بھٹونے کہاکہ یہ سرزمینِ پاک تاریخی طور ہمیشہ رواداری پسند اور انسانیت دوست رہی ہے، دنیا میں اس وقت بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے، اس کی ضرورت جتنی آج ہے، ماضی میں شاید ایسی ضرورت کبھی رہی ہو

انہوں نے کہاکہ ہر شکل اور ہر سطح پر تعصب کا خاتمہ اور تحمل و اعتدال کو اختیار کرنا ہی ایک پرامن و بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی عالمی معاشرے کی تشکیل کو جنم دے سکتا ہے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہی وہ جدوجہد جس پر پیپلز پارٹی اپنے قیامِ کے پہلے دن سے عمل پیرا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر