Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں مزید آسان کردیں

Now Reading:

امریکا نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں مزید آسان کردیں
خصوصی رعایت

کورونا کیسز میں کمی کے بعد امریکا نے پاکستان سمیت چھ ممالک کے لیے سفری پابندیاں مزید آسان کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے پاکستان، بھارت، جاپان، لائبیریا، گیمبیا اور موزمبیق کے لیے اپنی کوویڈ 19 کے سفری خطرے کی ایڈوائزری کو “لیول ون: لو” کر دیا ہے۔

سی ڈی سی نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں چیک ریپبلک، ہنگری اور آئس لینڈ کے لیے سفر کرنے کے خلاف بھی مشورہ دیا ہے جس کی وجہ ان ممالک میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں۔

سی ڈی سی نے تینوں ممالک کے لیے اپنی سفری سفارشات کو “لیول فور: بہت زیادہ” تک بڑھا دیا ہے جبکہ امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وہاں سفر کرنے سے گریز کریں۔

رواں سال اگست میں سی ڈی سی نے پاکستان کے لیے “لیول 2 ٹریول ہیلتھ نوٹس” جاری کیا تھا جو ملک میں کووِڈ 19 کی معتدل لیول کی نشاندہی کرتا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں گزشتہ ہفتہ کے روز اب تک کی سب سے کم مثبت کیسز کی شرح 0.78 ریکارڈ کی گئی تھی اور کیسز کی تعداد میں بھی روز بروز کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ اس سے 14 ماہ قبل 30 اگست 2020 کو ملک میں 213 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اسی طرح گزشتہ سال مارچ میں متعلقہ حکام کی جانب سے انفیکشن کی شرح کی پیمائش شروع کرنے کے بعد سے ہفتہ کو مثبت  کیسز کی شرح اب تک کی سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل چوتھے دن کورونا وائرس کے 300 سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے، آج یہ تعداد 216 رہی جبکہ مثبت کیسز کی شرح مزید گر کر 0.63 پر آ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان 33 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی کل تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر