Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغداد:سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ،7مظاہرین جاں بحق

Now Reading:

بغداد:سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ،7مظاہرین جاں بحق
iraq protest seven died

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شریک  مظاہرین پرسیکیورٹی  فورسزکی فائرنگ مزید سات افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئےہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بغداد اور بصرہ میں مزید 07 افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو دارالحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا، حالیہ ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی طور پرجاں بحق ہونے والے مظاہرین کی تعداد 267 سے تجاوز کرگئی۔

بغداد میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ بصرہ میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔

کربلا میں بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی جس کے باعث مظاہرین کے متعدد خیمے جل گئے۔ جبکہ  گزشتہ  دنوں  کربلا میں  مظاہرین نے  ایرانی  قونصلیٹ پر   حملہ کیا تھا  جہاں  انہوں نےایران کاجھنڈااتارکراپنےملک عراق  کاجھنڈالہرایا تھا  ۔

Advertisement

واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ماہ سےبدعنوانی اوربے روزگاری کےخلاف شدید احتجاج کیاجارہاہے اور مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا ۔ ان مظاہروں کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 267 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 جبکہ گزشتہ دنوں عراقی صدر نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمحمدی عہدہ مشروط طور پر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر