
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دوبارہ مردم شماری کیلئے فنڈز مختص کردیے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ یونیسکو، ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی ادارے کراچی کی آبادی 25 ملین بتاتے ہیں، ایم کیو ایم 2017 کی مردم شماری کے نتائج کو چیلنج کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں ہوتے ہوئے 2008 میں مردم شماری نہیں کروائی، موجودہ حکومت نے دوبارہ مردم شماری کیلئے فنڈز مختص کردیے ہیں، آرٹیکل 140 کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی حکومتوں کو مالی، سیاسی اختیار دے گی۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر رہی ہے، وفاقی حکومت سے منصفانہ، بروقت مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News