Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، فوادچوہدری

Now Reading:

اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، فوادچوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اور زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے، اصلاحات کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نےکہا کہ ای وی ایم کے نظام کو پہلے سمجھیں، تمام خدشات دور کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق سمیت دیگر بل منظور ہوگئے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی عددی برتری ثابت ہوگئی۔

انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی، جس میں حکومت کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ ملے، بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل انتخابات ترمیم دوم بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے انتخابی ترمیم دوم بل 2021 زیرغورلانے کی تحریک پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

تحریک کی حمایت میں 221 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ پڑے، حکومت نے اپوزیشن کو 18 ووٹوں سے شکست دے دی۔

اپوزیشن کے دس جبکہ حکومت کے پانچ ارکان مشترکہ اجلاس میں موجود نہیں تھے۔

پیپلزپارٹی کے سکندر میندھرو، نویدقمر، یوسف تالپورغیر حاضر ہیں جبکہ علی وزیر، اخترمینگل بھی ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

اپوزیشن نے ترمیم پر گنتی کو چیلنج کیا،  پیپلز پارٹی رکن تاج حیدر نے اعتراض اٹھایا کہ پہلے گنتی کو درست کریں۔

اسپیکر نے ترمیم پر دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ کلبھوشن یادیو کوعالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021ء بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

Advertisement

الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیا۔

پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

حکومتی بل منظور ہونے پر ایوان میں “کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ” کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں ڈویژن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب حکومتی بل پاس ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر