Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی کام ہو رہے ہیں، امین الحق

Now Reading:

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی کام ہو رہے ہیں، امین الحق
امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی کام ہو رہے ہیں۔

سید امین الحق سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے وفد نے ملاقات کی ہے، چار رکنی وفد کی سربراہی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل محترمہ دیمہ الیحیٰی نے کی۔

ڈیجیٹل تعاون تنظیم 7 بانی ممالک پاکستان، سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت، نائجیریا اور عمان پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مثالی کام ہو رہے ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی عمل سے تنظیم کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی عمل سے تنظیم کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں اربوں روپے مالیت کے درجنوں منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عام آدمی تک بہترین انٹرنیٹ اور بلاتعطل موبائل سروسز مہیا کرنا ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافے، ٹیکنالوجی پارکس اور کمپنیوں و فری لانسرز کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں، ہمارا مقصد شہری و دیہی تفریق کا خاتمہ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے اقدامات عام آدمی کی سہولت اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ میں معاون ہوں گے، آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی حصہ داری کے تناسب میں 3 برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ گھر بیٹھی لاکھوں تعلیم یافتہ خواتین ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بن کر روزگار کمائیں، ڈی سی او ممالک پاکستان کو بطور ہیومن ریسورس مرکز کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، آئی ٹی ہنرمندوں اور کمپنیوں کے رابطے ممبر ممالک کے ساتھ بہتر بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

سیکریٹری جنرل ڈی سی او محترمہ دیمہ الیحییٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف ڈیجیٹل کمپنیوں و تعلیمی اداروں کے ماحول سے بہت متاثر ہوئی، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اقدامات کی تفصیل جان کر خواشگوار حیرت ہوئی، شک نہیں کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کے اقدامات سے رکن ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور تعلیم کے شعبے میں خواتین کیلئے سازگار ماحول کا مشاہدہ کیا، ہماری تنظیم کا مقصد ہی حکومتی اور نجی سطح پر ڈیجیٹل تعاون کا فروغ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر