Advertisement
Advertisement
Advertisement

نالائق حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعدگیس بھی کم کردی، سعیدغنی

Now Reading:

نالائق حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعدگیس بھی کم کردی، سعیدغنی

سعید غنی کا کہنا ہےکہ نالائق حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےبعد گیس بھی کم کردی۔

 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا گیس دن میں 3 بار ملے ، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،فائدہ اے ٹی ایمز کو ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمارے اوپر چوکیدار نہیں، ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاق کو نہیں۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ ہم پیسے آپ کو دیتے ہیں،اس میں سے آپ ہمیں لٹا کردیتے ہیں ،سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ حالیہ 7 پولیس افسران نکالے گئے،سندھ میں 22 پولیس افسران میں سے12  کو وفاق کہیں اور بھیج رہا ہے، لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جیز بغیر مشاورت کے نکالے جارہے ہیں، سندھ حکومت کی گورننس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ میں 67 افسران ہونے چاہئیں،اس وقت 19 کام کر رہےہیں۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق مشاورت کرکے افسران کا تبادلہ ہوتا ہے، متنازع مردم شماری سے سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالاجارہا ہے، ایم کیوایم اورجی ڈی اے سےمردم شماری سےمتعلق سوال کیاجاناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے قوانین کی مخالفت کی۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے افسران کا مستقبل اسٹیک پر لگارہی ہے

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں وفاق کو وارننگ دیتا ہوں کہ لڑنا ہے تو مجھ سے لڑیں، افسران سے نہ لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ سیال کے شوہر غلام سیال آئے، ابھی تک فہمیدہ سیال کے اصل قاتل نہیں پہنچے ہیں۔ شیریں جوکھیو سے  ہمارے نمائندے کی بات ہوئی ہے، اس نے کہا کہ ہمیں شہر سے نکالا جائے، اس کے بعد سے ان کا فون بند پڑا ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہماری نمائندے ابھی شیرین کے پاس جارہے ہیں، ہم کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں، ایف آئی آر کاٹنے کا اختیار ورثا کو ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سعید غنی سے پوچھیں شیریں جوکھیو کہاں ہے، سندھ اسمبلی میں قاتل بیٹھے ہیں، سندھ کی عوام آپ کو سیاسی کٹ لگانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اختیار نہیں ملے گا کہ آپ کے ایم این اے اور ایم پی اے گھروں میں عدالتیں لگائیں، آپ کی جان طوطے میں ہے اور طوطا حسن نقوی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مستقبل کا قبرستان بن چکا ہے، آج آپ کو افسران کا بڑا پیٹ کا درد ہے، کلیم امام، اے ڈی جی خواجہ کا کہا قصور تھا، ان افسران کو آپ نے نکلوایا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو کیوں نکالا، اس نے کہا کہ آپ منشیات فروشی کرتے ہیں، اگر آپ نے ایک صوبے میں رہنا ہے تو صوبے کی ملازمتیں کرلیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئی ہے، اس صوبے کو جس طرح الگ کھڑا کررہے ہیں، ان کو حسن نقوی کا خوف ہے، افسران کے معاملات کو سیاسی کیا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کو بچانے کےلیے افسران کا مستقبل اسٹیک پر لگارہی ہے، مراد علی شاہ سندھ کارڈ کھیل کر سندھ کو تباہ کررہے ہیں، آپ  قاتلوں کے سربراہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر