Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی صحت پرتازہ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی،یاسمین راشد

Now Reading:

نوازشریف کی صحت پرتازہ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی،یاسمین راشد
پیناڈول

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئےکہاکہ نواز شریف کی بیماری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،شوگر کے باعث گردے شدید متاثر ہوتے ہیں، شوگر کنٹرول کرنا ہمارے لیے مسئلہ تھا۔

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ نواز شریف نے اپنی شوگر کبھی کنٹرول نہیں کی ،نواز شریف کی شوگر کنٹرول کرنے کے لیے ہم نے انسولین میں اضافہ کیا۔

ڈاکٹریاسمین نےکہاکپ میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کو ملک سے باہر بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر مزید تفصیل طلب کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’میں ڈاکٹر ہوں، میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پڑھ کر کہا کہ یہ ناکافی ہے۔ میں نے 3 سے 4 مرتبہ خود نواز شریف کی بیماری کے بارےمیں بتایا ہم نے نواز شریف کو امیون تھریمبوسائیٹوپینیا کی تشخیص کی تھی اوران کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے میگا کٹس لگائی ۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہم نے کراچی سے لاہور بلوایا،امینوگلیبلین کی خوراک کے بعد اسٹیرائڈز شروع کیے گئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزیدکہناتھاکہ نواز شریف بہت بیمار ہیں اور اسپتال میں حالت تشویشناک تھی، نواز شریف ایک ہائی پروفائل مریض ہیں، مریض کی اپنی مرضی ہے اس نے علاج کہا‍ں سے کروانا ہے۔

Advertisement

وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ میڈیکل بورڈ نے دیکھا کہ نواز شریف کو متعدد بیماریاں ہیں، پاکستان سے باہر کونسے ٹیسٹ ہونے، کونسے ٹیسٹ ملک میں موجود نہیں، سب سوال میڈیکل بورڈ سے پوچھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل بورڈ سے پوچھا گیا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کتنی بڑی ہے، ہم دوبارہ ایک اہم رپورٹ بنارہے ہیں جو وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی۔ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

یاسمین میڈیکل بورڈ نے اجلاس میں کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجا جائے، سابق وزیراعظم کی صحت پر وزارت داخلہ کو لکھ کر دے دیا کہ انکو باہر بھیج دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر