
انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22 ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 21 ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 20ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کا تناسب 94.02 فیصد رہا، ان امتحانات میں 4 ہزار 686 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 2 ہزار 795 امیدواروں نے اے گریڈ، 2 ہزار 913 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا مزید کہنا تھا کہ 3 ہزار 800 امیدواروں نے سی گریڈ، 4 ہزار 798 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 1 ہزار 845 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News