Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل آباد: ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

Now Reading:

فیصل آباد: ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو گیارہ 22  کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آتشزدگی کے باعث بڑی مقدار میں کپڑا لپیٹ میں آگیا ہے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے قریبی گھروں اور عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، چار کنال کے رقبے پر محیط کپڑے کا گودام مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے جبکہ چھت گودام کی بھی گر گئی۔

ریسکیو کے مطابق آگ نے ساتھ والی عمارتوں کو بھی اپنی لیپٹ میں لینا شروع کر دیا ہے، ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ سول ڈیفینس اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف موقع پر پہنچ گئے، آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی، عثمان بزدار نے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں، انتظامی افسران موقع پر موجود رہیں اور امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر