Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے بڑا معاہدہ

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے بڑا معاہدہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان سے دفاعی آلات خریدے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلیوشن کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے، یو اے ای پاکستان سے 7 ارب روپے سے زیادہ کے دفاعی آلات خریدے گا۔

پاکستان کے دفاعی آلات کو اپنے معیار، تکنیک اور ڈیفنس کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ملکوں میں بنائے جانے والے آلات کے مقابل رکھا جا سکتا ہے، دبئی ایئر شو میں پاکستان کے دفاعی آلات دوسرے ملکوں کے لئے خصوصی توجہ کا باعث بنتے ہیں۔

دبئی ایئر شو میں 2019ء کے ایڈیشن میں ہونے والے سودوں کی مجموعی مالیت تقریباً 18ارب درہم تھی جو کہ دبئی ایئر شو 2021ء ایڈیشن کے صرف تیسرے روز ہی بڑھ کر 20ارب درہم تک پہنچ گئی اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کو دبئی ایئر شو پر سالانہ رپورٹ میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ دفاعی آ لات کے مزید سودوں کے لئے مزید نئی منڈیوں کے مواقع تلاش کر کے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ دبئی ایئر شو دفاعی آلات کی سودا کاری کے حوالے سے ایک بڑی منڈی ہے اور پاکستان کی جانب سے 7 ارب روپے سے زائد مالیت کے معاہدوں کا حصول ایک اہم کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر