Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں،احسن اقبال

Now Reading:

پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں،احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں، کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں، پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی، ای وی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر آئنیی اقدامات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ہرانے کے لئے ٹی ایل پی سے اتحاد کر رہا ہے، پی ٹی آئی جماعت تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی ن لیگ کے سیلاب کو روک نہیں سکتی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہدنیا میں 3 فیصد مہنگائی اور پاکستان میں 12 فیصد ہوچکی ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی آنے والی نسلوں کو کئی ہزار ارب کے قرضوں میں دھنسا دیا ہے، پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہٹلر دور کے پارلیمنٹ کی  یاد تازہ کر دی ہے، عمران خان ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فاشسٹ حکمرانی چاہتا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہایم کیو ایم اور ق لیگ حکومت سے چمٹی رہی تو یہ عوام کا غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہموجودہ حکومت کو ق لیگ اور ایم کیو ایم آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے رویوں  اور سیاست پر غور کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر