
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کرنے کا وقت آگیا۔
اپنی توئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے سامنے آنے والے نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔ (ن) لیگ کے رہنماؤں نے اپنی جیت اورعدل کے لیے امتحان قرار دیا ہے۔
دوسری جانب سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے اس مبینہ آڈیو کلپ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو ابھی سنی ہے۔ یہ آواز میری نہیں ہے۔ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News