Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری ، چینی کا متبادل پودا کاشت کرلیا گیا

Now Reading:

شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری ، چینی کا متبادل پودا کاشت کرلیا گیا

پاکستان میں اسٹیویا نامی پودے کی کاشت کی گئی ہے جو ذیابیطس کے مریض بلا خوف چینی کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے فوڈ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر غفران سعید کا کہنا ہے کہ اسٹیویا نام کا ایک پودا انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے جس کا پاؤڈر چینی کی جگہ استعمال ہوسکتا ہے ، یہ پاؤڈر عام چینی سے 3 گنا میٹھا ہوتا ہے لہٰذا کمرشلی طور پر اسے مختلف اشیا کے ساتھ ملا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں اس کی فروخت عروج پر ہے، اس پودے کی کاشت معتدل موسم میں ہوتی ہے اور یہ ہمارے ملک میں ابھی بھی کئی مقامات پر اگایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر غفران کا کہنا ہے کہ اگر منظم طریقے سے اس کی کاشت میں اضافہ کیا جائے اور اس کی پراسیسنگ کی انڈسٹری لگائی جائے تو یہ ملکی معیشت کے لیے نہایت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک قدرتی چیز ہے لہٰذا یہ جسم کے لیے فائدہ مند بھی ہے اور چینی کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچاتی ، اسٹیویا کے پتے خون میں شوگر کی مقدار کم کرتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر