Advertisement
Advertisement
Advertisement

صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
خان

 وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی آلودگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے لڑنے کے لیے خصوصی طور پر بڑے شہروں میں پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ محکمے فوری طورپر ضروری اقدامات کریں، ہمارے بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں، ہم بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے اپنے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل، بابر حیات تارڑ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر