مولانا طاہراشرفی کا کہنا ہےکہ پاکستان کا معاشرہ ایسا ہونا چاہئے کہ ہماری نگاہ میں شرم و حیا ہونی چاہئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہراشرفی نے حافظ آباد میں جناح ہال میں علماء مشا ئخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان علماء کونسل ایک نظریہ فکر کا نام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا دین دنیا کے تابع نہیں ہے ہماری دنیا دین کے تابع ہے، ہمارا دین فیصلہ کرتا ہے کہ ہمیں اپنی بیٹیوں کی شادیوں پر جہیز دینا ختم کرنا ہو گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کہاکہ ہمیں فخر ہے اپنی فوج پر افواج کے دفاع سے ملک محفوظ ہے اور ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ آج ہم اگر اپنے ملک میں آرام سے بیٹھیں ہیں تو اپنی فوج کی وجہ سے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ ہمارا نظام نظام مصطفیٰ کا نظام ہے جو ہمارے گھروں تک پہنچ چکا ہے، ہماری جانیں ہماری اولاد سب اپنے آقا پر قربان ہیں ، ہم دنیا کو بتا سکیں کہ اسلامک فوبیا دنیا کا سب سے بڑا مسلہ بنتا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے اللہ سے رعبت پیدا کرو ایمان کو تازہ کرو ،علماء اکرام اپنے اردگرد ماحول کا خیال رکھیں۔ اپنے ایمان کو ہمشہ تازہ رکھیں۔ ملاوٹ کرنے والے مافیا کو بے نقاب کریں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پاکستان علما کونسل کا ایک ہی مقصد ہے کہ نیکی اور شرعی کاموں میں پہل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
