Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری 

Now Reading:

عمران نیازی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری 
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدارصاحب آپ کا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ آپ کا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین، شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے، ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے، عمران نیازی اداروں کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں اور وہ اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں جب کہ اداروں پر تنقید ہم نہیں عمرانی ٹولہ دھڑلے سے کرتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا کہ نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا، نوازشریف نے فوج کو ایٹم بم، جے ایف تھنڈر طیارے اور رن وے کے لئے موٹرویز دیں، نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلی اور بحال بھی ہوئی۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے ملک و قوم کی ملکیت ہیں کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہیں، عمران خان اور ثاقب نثار جیسے مہروں کو اداروں کا نام مت دیں۔

Advertisement

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر