Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام جبری مذہب تبدیلی کو قبول نہیں کرتا، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

اسلام جبری مذہب تبدیلی کو قبول نہیں کرتا، مولانا طاہر اشرفی
اسلام

اسلام

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام جبری مذہب تبدیلی کو قبول ہی نہیں کرتا۔

ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب وہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور دنیا کے حالات میں طلبہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

مولانا طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان، امت مسلمہ اور دنیا بھر میں انصاف قائم کرنا ہے، جو معاشرہ انصاف پر قائم ہوجائے اسے کوئی نہیں گراسکتا، مذہبی، ہم آہنگی کے لیے، اسلام نے بتادیا تمہارے لیے تمہارا اور میرے لیے میرا دین ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں دنیا کے بہت سے ممالک سے اچھی ہیں ، غلطیاں کوتاہیاں ہوجاتیں ہیں لیکن بطور حکومت کبھی ایسے معاملات کی پشت پناہی نہیں کی گئی۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام خانقاہوں سے پھیلا ، پاکستان کلمے کے نام پر بنا ہے اس میں ناموس رسالت کا کوئی مسئلہ نہیں ، اس ملک میں ناموس کے معاملے پر مولویوں سے زیادہ بغیر داڑھی والے سینہ تان کر گولی کھاتے ہیں ، تاریخ دیکھ لیں۔

Advertisement

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جہیز نہ ہونے وجہ سے والدین بیٹیوں کی شادیاں نہیں کرسکتے، نوجوان فیصلہ کریں کہ انہوں نے جہیز نہیں لینا جب کہ جبری دین کی تبدیلی کی بات کی جاتی ہے، اسلام جبری مذہب تبدیلی کو قبول ہی نہیں کرتا ، اپنا مسلک کو چھوڑیں نہیں اور دوسروں کا مسلک چھیڑیں نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر