Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان جیم اسٹون کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے،صدر پاک چین چیمبر آف کامرس

Now Reading:

پاکستان جیم اسٹون کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے،صدر پاک چین چیمبر آف کامرس

پاک چین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وانگ ذہائی نے کہا ہے کہ پاکستان جیم اسٹون کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔

پاک چین چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں چیمبر کے سینئر نائب صدر احسن شیخ، نائب صدر سرفراز بٹ اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف کے علاوہ متعدد اراکین عاملہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک چین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وانگ ذہائی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین جیم اینڈ جیولری کا سب سے بڑا صارف ملک ہے اور اس شعبے میں دونوں ملکوں کے اشتراک عمل سے پاکستان کی برآمدات میں خطیر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں چینی درآمد کنندگان کا ایسا نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں جو پاکستان میں جیم اینڈ جیولری کے شعبہ میں پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اشتراک عمل کریں گے۔

وانگ زہائی نے کہا کہ پاکستان میں 8 لاکھ قراط روبی، 87 ہزار قیراط ایمرلڈ اور 50 لاکھ کے لگ بھگ دیگر موتیوں کو برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن افسوس کہ کٹنگ اور ڈیزائینگ کی جدید سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ان زخائر سے استفادہ ممکن نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چین سے اشتراک عمل سے اس شعبے میں موجود ٹیکنالوجی کہ یہ فقدان بھی پورا ہو جائے گا۔

پاک چین چیمبر کے سینئر نائب صدر احسن شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیم اینڈ جیولری کے شعبے میں این پی او اور اے پی او کے تحت چینی ماہرین کے توسط سے تربیتی پروگرام بھی منعقد کروائے جانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ چینی ماہرین سمیت اپنے چیمبر کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو یکجا کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاک چین چیمبر کے نائب صدر سرفراز بٹ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جیم اینڈ جیولری کے شعبے کو ترقی دے کر پاکستان کی برآمدات میں کثیر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 1980 تک چین کے صرف 20 ہزار افراد جیم اینڈ جیولری کے شعبے سے وابستہ تھے، مگر 30 سال بعد اب چین میں 30 لاکھ افراد جیم اینڈ جیولری کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور اب چین میں لیبر کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے چین کے جیم اینڈ جیولری سیکٹر میں پاکستانی لبیر کیلئے بھی وسیع گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔

پاک چین چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیم اینڈ جیولری کے شعبہ میں جدت پیدا کر کے پاکستان چینی منڈی میں واضح مقام حاصل کر سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا پاک چین چیمبر کے صدر وانگ ذہائی کی کوششوں سے پاکستان سے چین کو بھجوائی جانے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں جیم اینڈ جیولری کے شعبے میں بھی پاک چین اشتراک عمل کے ثمرات جلد نظر آنے لگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر