سعودی عرب:کنسرٹ کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ

سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں ہونے والے ثقافتی فیسٹول میں ایک پرفارمنس کے دوران یمنی شخص نے فنکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔
حملہ آور شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔
حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن نامی یہ میلہ رواں برس دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد عرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News