کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
شاہدرہ ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ جاوید پارک کالا خطائی روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو طبعی علاج کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی شناخت رحمان، عثمان علی، انور اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گولیوں کی تھرتھراہت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ شاہدرہ ٹاون پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیات شروع کردیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News