 
                                                                              مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ گورے انگریز چلے گئے اور اب ہم پر کالے انگریزوں کی حکمرانی ہے۔
جے یوآئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن قوتوں نے موجودہ حکمرانوں کو ہم پر مسلط کیا انکے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر انکے پنڈورہ لیکس آ چکے ہیں ، اب ہم انکی پگڑیاں اچھالیں گے جو خود کو پاک دامن کہتے تھے ، ہندوستان سے آزادی کی جنگ میں میرے آباؤ اجداد کا خون بہا ، تم نے انگریزوں کے بوٹ پالش کیے اور جائیدادیں لیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گورے انگریز چلے گئے ، آج ہم پر کالے انگریزوں کی حکمرانی ہے ، ہم نے آذادی مارچ کیا، لوگ پوچھتے تھے آزادی مارچ کا مطلب کیا ہے ، میرا جواب ہوتا تھا کہ آپ بتائیں کے کیا ہماری خارجہ پالیسی اور دیگر سب آزاد ہیں۔
جے یوآئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر انتخابات میں پرچی کو روکا گیا تو ہم کوئی بھی راستہ اختیار کر سکتے ہیں ، ہم ملک کی خدمت کرتے ہیں بغیر تنخوا کے تم تنخوا لے کر خدمت کا دعویٰ کرتے ہو ، میرے ملک میں مہنگائی ہے ، آمریت ہے ، آئین کی پاسداری نہیں، میرا حق ہےکہ میں تمہارے گریبان پر ہاتھ ڈالوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 