متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جس طرح سندھ حکومت پالیسی بنا رہی ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔
اے پی ایم ایس حیدرآباد کے کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 تقریب میں وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محکمے میں سندھ حکومت کی دلچسپی نظر نہیں آ رہی ہے، جو معیار ہم نے کھویا ہے وہ واپس لانا ہے، اے پی ایم ایس او کا مشکور ہوں جنہوں نے یہاں مدعوں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قوانین میں قانون کی دہجیاں اڑادی گئی ہے، اس ترمیم کے خلاف کورٹ میں بھی جا رہے ہیں اور اس کہ خلاف احتجاج بھی کریں گے، سندھ حکومت ہر چیز کو سینٹرلائزڈ کرنا چاہ رہی ہے، کم ایم سی کے ہسپتال سندھ حکومت نے لے لیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ان کے پاس جو ہسپتال ہیں انکی حالت نہیں درست کی، سندھ حکومت منصوبے کہ تحت کراچی و حیدر آباد کو تباہ کرنا چاہ رہی ہے، ہم ان کے سامنے دیوار بن کہ سامنے آئیں گے، حیدر آباد کے ساتھ میٹنگ کی ہے ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات رکھے ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نسلہ ٹاور کے معاملے کو رویو کرے، جیسے بحریا ٹاؤن کو ریگیولرائز کیا گیا ہے اسی طرح نسلہ ٹاور والے معاملے بھی رویو کر کہ دیکھایا جائے، بلڈرز کو این او سی سندھ حکومت کے ادارے دیتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے اپیل کی انہیں بھی پکڑیں جہاں سے این او سی جاری ہوئے، گھر بنانے والے کا کوئی قصور نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News