Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ایک کروڑ نوکریاں کیا ایک کروڑ پھلیاں بھی نہیں دے سکتی، سراج الحق

Now Reading:

حکومت ایک کروڑ نوکریاں کیا ایک کروڑ پھلیاں بھی نہیں دے سکتی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح کی حکومت مسلط کی گئی ہے وہ ایک کروڑ نوکریاں کیا ایک کروڑ پھلیاں بھی نہیں دے سکتی۔

سراج الحق نے جماعت اسلامی یوتھ اسلام آباد مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اتنے بڑے نوجوان اسلام آباد میں جمع ہو کر آئینہ دکھا رہے ہیں، جس طرح کی حکومت مسلط کی گئی ہے وہ ایک کروڑ نوکریاں کیا ایک کروڑ پھلیاں بھی نہیں دے سکتی، نوجوان میرے ملک کا مستقبل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈگریاں جلانے کی ضرورت نہیں ظالم اور جابروں اور لوٹ مار کرنے والوں کو جلانے کی ضرورت ہے، حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوس کردیا ہے، پارلیمنٹ میں 74 سالوں سے نوجوانوں کی نمائندگی نہیں، پارلیمنٹ میں بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کے ایجنٹ بیٹھے ہیں، یہ آپ کے مفادات کیلئے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، ان کرپٹ حکمرانوں اور کشمیر کا سودا کرنے والوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر 1 ہزار نوجوانوں نے گو عمران گو کا نعرہ لگایا تو میں استعفیٰ دے دوں گا، آج آپ کی جماعت کے جلسوں میں بھی گو عمران گو اور نو عمران نو کے نعرے لگ گئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اعلان جنگ کیا اور 22 کروڑ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا، عمران خان اللہ سے ڈرو آپ کے ہر لفظ کو اللہ نے اپنے ریکارڈ میں محفوظ کرلیا، قیامت میں بھی آپ کی پکڑائی ہوگی، عمران خان اور نواز شریف دونوں لندن کے کرکٹ گراؤنڈ میں اکٹھے کرکٹ کھیلیں گے، آپ نے قوم اور قوم کے بچوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر