Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فلم میں تعصب پسندی پرفوادچوہدری کاسخت ردعمل

Now Reading:

بھارتی فلم میں تعصب پسندی پرفوادچوہدری کاسخت ردعمل
fawad chudry tweets on pani patt

 بالی وڈکی آئندہ ماہ آنےوالی فلم ’’پانی پت ‘‘میں جنگ کی تاریخ کومسخ کرنےاورمسلمان  حکمرانوں کا غلط  تصورپیش کرنےپروفاقی وزیرفوادچوہدری برس پڑے۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ ہدایت کارآشوتوش گواریکرکی تاریخ پرمبنی فلم ’’پانی پت‘‘ ابتداہی سے تنازعات کاشکارہے، بھارت میں سابق افغانی سفیرڈاکٹرشائدہ ابدالی کےبعدوزیرسائنس وٹیکنالوجی  فواد  چوہدری نےبالی وڈکی نئی فلم ’’پانی پت ‘‘ میں جنگ کی تاریخ مسخ کرنےاورمسلمان حکمرانوں کاغلط  تصورپیش کرنےپربالی وڈ پربرس پڑے۔

فلم کےحوالےسےوزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےبھی تاریخ کومسخ کرنے پربالی ووڈکوآڑے ہاتھوں لیتےہوئےکہاہےکہ’’جب بیوقوف لوگ آرایس ایس کےنظریےکےتحت تاریخ کودوبارہ لکھنے کی کوشش کرتےہیں توہم اسی کی امید کرسکتےہیں،آگےآگےدیکھئےہوتاہےکیا۔‘‘

دوسری جانب  فلم ’’پانی پت‘‘ پرافغان عوام کااظہار تشویش کرتےہوئےکہناہےکہ فلم میں تاریخ کےکچھ حصوں کوتبدیل کیاگیاہےاورتاریخ کومسخ کرکےمن گھڑت کہانی شامل کی گئی ہے۔

فلم کی کہانی افغانستان کے بادشاہ احمد شاہ ابدالی اورمرہٹوں کے درمیان لڑی جانے والی مشہور پانی پت کی جنگ پر مبنی ہے۔ فلم میں سنجے دت نے افغان بادشاہ احمد شاہ ابدالی کا کردار نبھایا ہے جب کہ اداکار ارجن کپور نے مرہٹا جنگجو سدا شیو راؤ باہو کا کردار نبھایا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘ میں بھی مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کوظالم اورسفاک حکمران بناکر پیش کیاگیاتھا۔

فلم’’ پانی پت ‘‘ 6 دسمبر کوسینماگھروں میں ریلیزکی جائےگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر