
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہےکہ فیصلہ کسی کی مرضی پر نہیں میرٹ کی بنیاد پر کریں گے، جو صحیح سمجھیں گے وہی لکھیں گے، انسانی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے علاج کیلئے بیرون ملک روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ، نواز شریف کا نام بغیر زر ضمانت ای سی ایل سے نہ ہٹانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے اور وزیر اعظم آفس کو بھی سفارشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز شریف کے ترجمان عطا تارڑنے بھی شریک کی۔
اس موقع پر شہباز شریف کے ترجمان عطا تارڑ کہنا تھا کہ بن بلائے آیا ہوں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا کارروائی ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ آج ہی کریں گے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا پہلا راؤنڈ ہو گیا ہے، کسی کی رضا مندی ہو یا نہ ہو، نواز شریف کی رضا مندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہے، فیصلہ میرٹ پر ہی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News