Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے نے نئے طیارے خرید لیے

Now Reading:

پی آئی اے نے نئے طیارے خرید لیے
PIA new planes

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے دو نئے طیارے خرید لیے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) عبداللہ خان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں  جس کی بدولت پی آئی اے تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ طیاروں کی آمد سے نہ صرف  قومی ایئرلائن کے فضائی آپریشن سمیت ریوینیومیں اضافہ ہو گا بلکہ نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں  کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

ایئر بس 320 طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نےایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے۔

2 ایئر بس طیاروں کے ضمن میں پہلا طیارہ رواں ماہ جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا۔

Advertisement

دونوں طیارے بالترتیب اے پی بی ایم ایکس اوراے پی بی ایم وائی رجسٹریشن نمبرز کے حامل ہیں۔

خریدے گئے دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں اور اس وقت ترکی کے دارالحکومت استنبول میں موجود ہیں۔

 طیاروں پر قومی ایئر لائن کی کلر اسکیم کا اطلاق پاکستان آمد پر ہو گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کئی سال بعد طیارے خریدنے میں کامیاب  ہوا ہے۔گذشتہ کئی سال سے پی آئی اے مالی مشکلات کا شکار تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر