Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، غلام سرور خان

Now Reading:

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، غلام سرور خان

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سی ای او ارشد ملک کی مدت مارچ 2022 میں مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے سی ای او پی آئی اے مقرر کیا گیا تھا ، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا ، پاکستان میں سیکورٹی کے حالات میں بہتری کے باعث کئی غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان آمد پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ عالمی ہوابازی کی ٹیم نے سی اے اے سیفٹی آڈٹ آج سے شروع کردیا ہے ، امید ہے کے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہو گا۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر