Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان انجمن تاجران کا وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

Now Reading:

آل پاکستان انجمن تاجران کا وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے منگل کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ جب سے شوکت ترین آئے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، دنیا بھر میں کورونا کے بعد تاجروں کو ریلیف دیا گیا، لیکن ایف بی آر آئی ایم ایف کے کہنے پر تاجروں پر قدغنیں لگا رہا ہے، ایف بی آر کے اقفامات کو ہم نہیں مانیں گے، پاکستان کے تاجروں میں شرح خواندگی کم ہے، تاجروں کو پوائنٹ آف سیلز مشینز لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ تاجر ٹیکس نہیں دینا چاہتے، ملک کے 80 لاکھ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس لگایا جائے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کیا جائے گا، تاجروں سے ریلف کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا، عمران خان اگر منتخب وزیراعظم ہیں تو انہیں ہم سے بات کرنی چاہیے، تاجر برادی گزشتہ 3 ماہ سے احتجاج کر رہی ہے، ایف بی آر کے سامنے پہلے بھی احتجاج کیا گیا، فیض آباد میں دھرنا دے کر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اب 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنے ملک کے عوام کی بات سننے کے لئے تیار نہیں، ملک میں بڑھتی مہنگائی سے عوام کے ساتھ تاجر بھی متاثر ہو رہے ہیں، بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اور چھوٹے تاجروں کو تنگ یا جا رہا ہے، پارلیمان کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس لایا گیا جو منظور نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر