Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکسپو سینٹر لاہور ویکسینیشن مرکز کے بند ہونے کا معاملہ

Now Reading:

ایکسپو سینٹر لاہور ویکسینیشن مرکز کے بند ہونے کا معاملہ

ایکسپو سینٹر لاہور کو ویکسینیشن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ نے اپنے بیان میں فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر ویکسینیشن فراہم کرنے کے آغاز کے بعد ایکسپو سینٹر کو ویکسینیشن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کو گھر گھر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے بعد ایکسپو سینٹر ویکسینیشن مرکز کھولے رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کی خاطر محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔ ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر