Advertisement
Advertisement
Advertisement

 وزیر اعظم کی زیر صدارت کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Now Reading:

 وزیر اعظم کی زیر صدارت کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں  کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، مشیر خزانہ شوکت ترین اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی پچھلے ہفتے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کی ہدایت کے بعد کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ہے۔

بریفنگ ممیں بتایا گیا کہ  کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنا لیا گیا ہے، جس سے صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ 13 نومبر سے اب تک  کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، جن میں 347 ایف آئی آرز، 244 گرفتاریاں، 21 ہزار 111 انسپیکشنز، 480 گودام سیل اور 2.79 کروڑ کے جرمانے شامل ہیں۔

 بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ہر ضلعے میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں، صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف متعلقہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، جس میں اطلاع فراہم کرنے والوں کو ضبط شدہ مال کی نسبت سے انعام دیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر