Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی صورتحال ہمارے لئے بہت مشکل تھی، شفقت محمود

Now Reading:

کورونا کی صورتحال ہمارے لئے بہت مشکل تھی، شفقت محمود
شفقت محمود

شفقت محمود کا کہنا ہےکہ عالمی وبا کورونا کی صورتحال ہمارے لئے بہت مشکل تھی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ا نٹراسپورٹس گرلز گالا کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ  تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے ، بچیوں کی  اسپورٹس میں دلچسپی اور شراکت دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

شفقت محمود نے کہاکہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں علم کی سہولتیں دینگے، ایسا پاکستان بنائینگے جس پر پوری دنیا رشک کرے گی۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہاکہ انٹر اسپورٹس گالا میں شرکت کرنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سموگ کے باعث ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تین دن ایک ساتھ اسکول بند رہنے سے دھند کم ہوجائے گی اور اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس پرعملدرآمد کے لئے پرعزم ہے،یکساں تعلیمِ نصاب کے نفاذ میں کچھ اسکولوں میں مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم اس مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ  اسکولوں میں امتحانات اپنے وقت پر مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے، رواں سال طالب علموں کو ایسے ہی اگلی کلاسوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن اور ایس او پیز پرعملدرآمد ہی کرونا پرقابو پانے کا واحد طریقہ ہے۔ کورونا پر قابو پانے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے، جیسے ماضی میں کرونا کا مقابلہ کیا، انشااللہ نئے ویرینٹ کا بھی کریں گے ۔

Advertisement

این اے 133کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمد  نے مزید کہا کہ طلباء کے لئے کھیل بہت اہمیت رکھتے ہیں اس لئے انٹریونیورسٹی اور انٹربورڈز سپورٹس متعارف کروائی گئی ہیں۔ یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں سپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر