
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے بدنام منشیات ڈیلر دلدار کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس میں گرفتار ملزمان سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈرگ ڈیلر شاہنواز عرف شاکا اور دلدار کیلئے کام کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان اور منشیات کی سپلائی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں عبد القیوم اور ریحان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News