Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی سائنسدان کا امریکی ٹیکنالوجی چرانے کا اعتراف

Now Reading:

چینی سائنسدان کا امریکی ٹیکنالوجی چرانے کا اعتراف
China USA

امریکی محکمہ  انصاف  نے  بیان دیا ہے کہ چین کے ایک سائنس دان نے امریکی پیٹرولیم کمپنی کی ٹیکناولوجی کے حوالے سے خفیہ معلومات چرانے کا اعترا ف کیا ہے۔

برطانوی میڈیا نےاپنی رپورٹ  میں امریکی محکمہ انصاف   کے بیان کا حوالہ دیا  اور کہا کہ کہ چین کے ایک سائنس دان نے امریکی پیٹرولیم کمپنی کی ’نیکسٹ جنریشن بیٹری ٹیکنالوجی‘ چرانے کا اعتراف کیا ہے۔

ہانگ جن تان نامی 35 سالہ چین کے شہری جو امریکا کے مستقل قانونی رہائشی ہیں، امریکی پیٹرولیم کمپنی میں کام کرتے تھے اور ان کو دسمبر 2018 میں اہم خفیہ راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کہا کہ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تان کو اہم خفیہ معلومات چرانے، آگے پہنچانے، اور ان  پر اپنی ملکیت جتانے کا قصوروار قرار دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیکسٹ جنریشن بیٹری ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں قیمت 1 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ امریکی اٹارنی ٹرینٹ شورز کا کہنا ہے کہ ہانگ جن تان جیسے جاسوس امریکی تجارتی راز اور ملکیتی حقوق چرانے کے لیے جاسوسی میں ملوث رہتے ہیں۔

چین کی معاشی جارحیت امریکی ٹیکنالوجی انڈسٹریز کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ تان جون 2017 سے امریکی پیٹرولیم کمپنی میں بطور ایسو سی ایٹ سائنس دان کام کررہے تھے۔

Advertisement

محکمے نے کمپنی کا نام تو نہیں بتایا تاہم ہانگ جن تان کے لنکڈ ان اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ فلپس 66 کی ٹیکنالوجی ٹیم کا حصہ تھے۔

اس سے قبل وہ بطور ریسرچ اسسٹنٹ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ کام کرچکے ہیں۔

جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تان کو فروری 2020 میں سزا دی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر