
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شاپنگ مال میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 115فٹ بلند کرسمس ٹری روشن کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسے 18ہزاررنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب کے دوران گلیاں ،سڑکیں اور عمارتیں برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجائی گئی تھیں جبکہ سجاوٹ کاکام ہفتوں پہلے سے ہی شروع کر دیا گیا تھا۔
منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ یہ کر سمس ٹری اس شاپنگ مال میں آنے والے افراد اور ہر را ہ گیر کی تو جہ کا مزکز بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News