عراق:حکومت مخالف مظاہروں میں مزید 2 افراد ہلاک
عراق کے دارلحکومت بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مزید دو افراد ہلاک،جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑہیں ہوئیں۔ دو افراد جاں بحق پینتیس زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ احتجاجیوں نےبھی پولیس پر پتھراو کیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے عوام ملک میں بیروزگاری، بد عنوانیوں اور ناکافی سرکاری خدمات کے خلاف احتجاج کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ اور عراق کے خود مختار انسانی حقوق ہائی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر کو مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں 300 سے زائد مظاہرین ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
