Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقی ائیر لائنز کی تمام پروازیں منسوخ

Now Reading:

جنوبی افریقی ائیر لائنز کی تمام پروازیں منسوخ
South african airlines

ایک طویل عرصے سے مالی مسائل  میں مبتلا  جنوبی افریقہ ائیر لائنز SAAنے اپنے ملازمین کی طرف سے  ہڑتال کے فیصلے  کے بعد تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ائیر لائن کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملازمین  کی 2 لیبر یونینوں  کی طرف سے ہڑتال کے فیصلے  کے بعد جمعے اور ہفتے کی تمام اندرون اور بیرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی دیگر فضائی کمپنیاں اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گی۔ علاوہ ازیں مسافروں کو ائیر پورٹ جانے سے قبل دوبارہ سے بکنگ کروانے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جنوبی افریقہ کی قومی اور پرچم بردار فضائی کمپنی SAAمالی مسائل کی وجہ سے تنظیمِ نو کے دوران  900 افراد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ SAA کو بھاری قرضے کے بوجھ کا سامنا ہے۔ کمپنی  سال 2011 سے لے کر اب تک خسارے میں جا رہی ہے جس کی وجہ سے لیبر یونینوں کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے  کے بارے میں بھی  کوئی سمجھوتہ طے نہیں کر پا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر