Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا، وینا ملک

Now Reading:

اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا، وینا ملک
وینا ملک

وینا ملک

وینا ملک بچے حوالگی کیس میں اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں جاری ہوا ، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں۔

راولپنڈی کی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے بچے حوالگی کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ اس دوران پولیس نے صحافیوں کو عدالت میں داخلے سے روکتے ہوئے کہا کہ جج صاحب سے اجازت لے کر آپ کو داخل ہونے دیا جائے گا۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد خٹک کے وکیل نے کہا کہ آج بچوں کی ملاقات کروانی تھی ، گزشتہ پیشی پر بھی بچوں کو نہ لانے کی وجہ سے عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔

اداکارہ وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں جاری ہوا ، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا حق ہے کہ بچوں سے ملیں لیکن سب کچھ قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں، ہمارا مقصد عدالتی حکم کو مارنا نہیں ہے۔

Advertisement

وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے سکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی وجہ سے ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔

دوسری جانب عدالت کے باہر وینا ملک کی والدہ  اور اسد بشیر خٹک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کے اوپر بوتل پھینک دی۔

اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کو ہمشہ فالو کرتے ہیں ، میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں لیکن کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے اور اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا، باپ کی ذمہ داری بچوں کا خرچہ دینا ہے جب کہ دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کر چکی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر