Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں کے موسم میں بالوں میں تیل لگانا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

Now Reading:

سردیوں کے موسم میں بالوں میں تیل لگانا کیوں ضروری ہوتا ہے؟
بالوں میں تیل لگانا

موسم سرما کا دوسرا نام خشکی ہوسکتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہوا، ماحول یہاں تک کہ انسانی تاثرات بھی خشک ہوجاتے ہیں یعنی مرجھا جاتے ہیں۔

اس موسم کی خشک، روکھی اور بےجان فضائیں انسانی جسم کے اعضاء پر بھی خشکی پیدا کردیتی ہیں۔

ایسے میں بالوں میں خشکی ہوجانا اسکی جڑوں کو کمزور، بےجان بنادیتا ہے جس کی وجہ سے بال بھی بےجان نظر آتے ہیں۔

اس صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا، اپنی جلد اور بالوں کا بہت خیال رکھیں۔

جلد کی خفاظت کے لئے تو لوشنز، کریموں اور دیگر چیزوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن بالوں میں پیدا ہونے والی خشکی سے کیسے نجات حاصل کریں؟

Advertisement

اس حوالے سے چند ٹپس آپ کو بتائیں گے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لئے بہتر ثابت ہوگی۔

1۔ ہر بار بال دھونے سے کم سے کم 2 گھنٹے قبل تیل بالوں میں تیل کی مالش کو یقینی بنائیں، اس بالوں میں خشکی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

2۔ جس دن بال دھونے ہوں اس سے ایک رات پہلے بالوں میں اچھی طرح تیل لگائیں تاکہ بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد ایک چمک پیدا ہوجائے۔

3۔ اب بالوں کا خیال رکھنے کے لئے بہت سے پراڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن میں شیمپو کے علاوہ، کنڈیشنر اور ہیئر ماسک اور سیرم بھی شامل ہے۔

اگر آپ شیمپو کے بعد کنڈیشنر یا ہیئر ماسک کو تھوڑی دیر لگائیں اور دھولیں تو اس سے بھی بال اچھے ہوجائیں گے ۔

یا پھر شیمپو کے بعد صرف سیرم کا استعمال بھی بالوں کی اچھی دیکھ بھال میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس موسم میں سرسو کے تیل کا استعمال بہترین قرار دیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بال دھونے کے فوراً بعد بالوں کی جڑوں میں تیل کی بہت کم  مقدار کے ساتھ مالش کرلی جائے تو بالوں میں خشکی پیدا نہیں ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر